تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

‘گورنر کی موجودگی میں کسی نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں’

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی لحاظ سے صوبے میں وفاق کےنمائندے ہیں اور ان کی موجودگی میں کسی نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں ہماری لارجر بینچ کی استدعا منظور ہوگئی ہے، جوکام انہوں نےکیاعدالت کی نظرمیں وہ متنازع ضرور ہے اسی لیے لارجر بینچ بنانے کیلیے کیس آگے بھیجا گیا ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کے حلف کوئی حیثیت نہیں ہے، آئین میں کوئی اسپیکر کسی وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لےسکتا، عثمان بزدار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پوری کابینہ کو بحال کردیا گیا ہے، گورنرہاؤس سے رات کونوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے، ایک ہی نوٹیفکیشن میں دونوں چیزیں شامل ہیں، جب تک نئی کابینہ نہیں آتی موجودہ کابینہ موجودرہےگی۔

رہنما ق لیگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ ایک فاشست جماعت ہے جس کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا ووٹ کوعزت دینےوالا بیانیہ غلط ثابت ہوچکا ہے، کیا حمزہ شہباز پی ٹی آئی کے ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں؟ جب کہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے اور اسی ایوان میں ہمارے 172 ووٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے چیئرمین سینیٹ کو پارٹی بنایا تھا اور ان کی کوشش تھی کہ چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ق راجا بشارت نے کہا کہ ہماری انٹرا کورٹ اپیل چل رہی ہے، ہم کسی طور پر عدالتوں پر عدم اعتماد نہیں کرسکتے، ہماری امید ہے کہ عدلیہ ہمارے اعتماد پر پورا اترے گی اور غیرجانبدارانہ فیصلے کرے گی۔

Comments

- Advertisement -