جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارتی گلوکار نے سجل علی کا دل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 14 سالہ بھارتی گلوکار نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا دل جیت لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ سجل علی نے ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جس میں گلوکاری کے مقابلے کے شو کا آڈیشن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی گلوکار محمد فیض آدیشن کے دوران معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا گانا ”خاموشیاں“ گا رہے ہیں۔

سجل علی کو محمد فیض کا گانے پسند آیا۔ اداکارہ نے ویڈیو پر لکھا کہ ”آپ باصلاحیت اور حیرت انگیز ہیں، ماشاء اللہ۔“ اداکارہ نے گلوکار کی فائنل آڈیشن میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

14 سالہ بھارتی سنگر نے سجل علی کا دل جیت لیا

خیال رہے کہ سجل علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”صف آہن“ میں ایل سی ”رابعہ“ کا کردار بنھا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں