پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا قیدیوں اور سپاہیوں کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی وارڈ ٹو میں تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اس وارڈ میں  22 ماہ قید میں رہے۔ انہون نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی معافی کا اعلان کر دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

حمزہ شہباز نے جیل  کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں