جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمرہ ویزوں کی آخری تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 30 شوال تک بیرون ملک سے عمرہ زائرین مملکت آ سکتے ہیں جس کے بعد یکم ذوالقعدہ سے عمرہ ویزوں کا اجرا روک دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30 مئی 2022 کو ہو گا جس کے بعد یکم ذوالعقدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔

امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے جن میں سے 85 فیصد بیرون مملکت جب کہ 15 فیصد اندرون مملکت کے عازمین ہوں گے۔

حج کوٹہ میں سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے ہوں گے جب کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار جب کہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہو گا جہاں سے 81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں