جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے، مارچ شروع ہوگیا توعمران خان بھی نہیں روک سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چمگادڑ ہے اس کا علاج میں 15 تاریخ کو کروں گا ،18 تک آزاد ہوں ، عمران خان میانوالی جارہا ہے، ہوسکتا آج مارچ کا اعلان ہو جائے ، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کرا لیں کیونکہ مارچ شروع ہوگیا توعمران خان بھی نہیں روک سکے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ بہت کچھ جانتا ہوں اور 15 سے 20 مئی کو عوام کو اعتماد میں لے سکتا ہوں، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ جہاں بھی جائیں گے لوگ انہیں چور کہیں گے۔

شیخ رشید نے آصف زرداری کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دے دیا اور کہا فیصلہ ہوگیا ہے بس زرداری رکاوٹ بناہوا ہے ، میرے چوتھے بھتیجے پر بھی ریڈ ہو رہا ہے ،اچھا ہےکچھ عرصہ اندر رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب تھے نہ ہونے چاہییں، میں فوج کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں ، فوج بے خبر نہیں اسے سب پتہ ہے ، یہ غلط شاٹ لگ گیا اور سلپ میں کیچ ہوگیا ہے۔

امریکی مراسلے کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا ، مراسلے کو حکومت  بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی، آ ج خود اپنے بیانیے کے خلاف کمیشن کا اعلان کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے، یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے ، ویسی ہی مداخلت جیسے کہ ا نگریز نے برصغیر میں کی۔

مسلم لیگ ن کے جلسوں سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی کڑی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ امید ہےآ ج عمران خان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں، پھر لگ پتہ جائے گا کہ سیاست آ ر ہوگی یا پار  ہو گی، بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سےپہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں