اشتہار

امریکا روسی آئس کریم خریدنے والا بڑا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور روس ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا روس کی آئس کریم اور جوس آئس درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پچھلے سال روس سے آئس کریم خریدنے والے ممالک کی تعداد 34 سے بڑھ کر 45 تک جا پہنچی ہے۔ اس میں سرفہرست امریکا ہے۔

گزشتہ سال امریکا میں روسی آئس کریم کی درآمد میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر قزاقستان ہے جب کہ افریقی ممالک سینیگل اور آئیوری کوسٹ میں بھی روسی آئس کریم کی درآمد بڑھ گئی۔

- Advertisement -

2021 میں روس سے آئس کریم کی برآمد میں سال 2020 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ دیکھانے میں آیا۔

روسی فارن ٹریڈ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں روس نے 5.6 ہزار ٹن آئس کریم اور جوس آئس برآمد کیں جو کہ 10.4 ملین ڈالر کی مالیت سال بہ سال 40 فیصد زیادہ ہے۔

برآمد کی جانے والی آئس کریم اور جوس کی زیادہ تر مقدار قازقستان کے لیے مختص کی گئی تھی۔

الیاتی لحاظ سے قازقستان کو ترسیل 22.6 فیصد بڑھ کر 3.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مصنوعات بنیادی طور پر نووسیبرسک اوبلاست اور ماسکو سے بھیجی گئی تھیں۔

امریکا کو برآمدات 9.6 گنا بڑھ کر 501.2 ٹن تک پہنچ گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں