اشتہار

پی ایس ایل میڈیا رائٹس میں سبکی، جیو نے لیگی حکومت کا سہارا لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جیو کی جانب سے پی ایس ایل 7 اور 8 کے لیے میڈیا رائٹس کو ایک بار پھر متنازع بنانے کی کوشش کی جانے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 اور 8 کے میڈیا رئئٹس پر عدالت عظمیٰ کی سبکی پر اب جیو نے ن لیگی حکومت کا سہارا لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیو کے مبینہ دباؤ پرلیگی حکومت نے میڈیا رائٹس معاملے پر کمیٹی کی تیاری کرلی جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں جیو کی درخواست مسترد ہوئی اور اپیل زیر سماعت ہے، عدالت میں زیر سماعت معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔

- Advertisement -

جیو نے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کے جھوٹے الزامات لگائے، ہائیکورٹ نے مسترد کیے، لاہور ہائیکورٹ نے معاہدہ نیک نیتی جبکہ جیو کی درخواست بدنیتی پر مبنی حملہ قرار دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ جوائنٹ وینچر کو کالعدم کرنا ناانصافی ہوگی، عدالت کا کہنا تھا کہ جیو مفاد کے لیے کا پی ٹی وی، اے آر وائی معاہدہ منسوخ کروانا چاہتا ہے اور درخواست عوامی نہیں ذاتی مفاد کے لیے تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جیو جوائنٹ وینچر پراسس میں شریک نہیں ہوا تھا جبکہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ اے آر وائی اور پی ٹی وی نے کنسورشیم سے زیادہ بولی دی تھی، عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بڈنگ اوپن تھی جیو سمیت فریقین نے رضامندی ظاہر کی۔

ماہر قانون اعتزاز احسن کی گفتگو

ماہر قانون بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے انکوائری کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے،عدالت جوبھی فیصلہ کرےگی تمام فریقین کوقبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس کوفیصلےپراعتراض ہووہ اپیل کاحق رکھتاہے،مریم اورنگزیب خودسےکھوج میں لگی ہیں کہ کچھ نکال لیں،بظاہرلگ رہاہےحکومت انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےساری زندگی انتقامی سیاست کی ہے،معاملےکی ساری تحقیق اوردستاویزات عدالت میں موجودہیں مریم اونگزیب کے لیے بہتر ہے کہ وہ یہ معاملہ عدالت میں ہی نہیں رہنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں