اشتہار

ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اپٹما کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی تا اپریل کے دوران 16 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.70 ارب ڈالر رہی تھی۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اپریل کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا، اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.76 ارب ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 1.34 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں