اشتہار

چہرے کو سورج کی تپش سے بچانا کیسے ممکن؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما کی آمد کے ساتھ سورج کی تپش اپنے جوبن پر آجاتی ہے جس کے سبب گھر کے باہر کاموں میں مصروف رہنے والے افراد خصوصاً خواتین پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تیز دھوپ خواتین کی نازک جلد اور دلکش چہروں کو جلانے لگتی ہے جس سے بچنے کے لیے مہنگی کریمیں استعمال کی جاتی ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوپاتے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر خرم مشیر نے ناظرین کو اپنے اہم اور قیمتی مشوروں سے مستفیض کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چند گھریلوآسان نسخے ایسے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رہے گی بلکہ چہرے میں مزید نکھار بھی پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے نکلتے وقت اپنے ساتھ پانی کی بوتل لازمی لیں اور دفتر یا دکان پر گھر کا کھانا ساتھ لے کر جائیں اور بازاری کھانوں سے اجتناب کریں۔

ڈاکٹر خرم مشیر نے بتایا کہ اپنے کھانے کو جتنا سادہ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا، چٹ پٹے اور مصالحہ دار کھانے ہفتے میں ایک بار یا زیادہ سے زیادہ دو بار کھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سورج کی تپش سے چہرے کے نازک حصے مرجھا جاتے ہیں لیکن بیسن، دہی اور لیموں کے گھر پر تیار کردہ ماسک کے استعمال سے چہرہ پھر سے کھل اٹھتا ہے۔

اس نسخے کے لیے چند گرام ببیس، تھوڑا سا دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لیں اور انہیں ملا کر چہرے پر لگالیں اور پھر چہرہ خشک ہونے پر اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں، اس ماسک کو 10 دن تک استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں