تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی اسکواڈ سے متعلق اہم خبر

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 20 مئی تک متوقع ہے جب کہ تربیتی کیمپ 23 یا 24 مئی تک لاہور میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سلیکٹرز، کوچ ثقلین مشتاق اور پی سی بی حکام سے مشاورت کی گئی تھی۔

لاجسٹک امور کو حتمی شکل دینے کے بعد کیمپ اور اسکواڈ کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ون ڈے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی جو آخری بار آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں نمایاں ہوئی تھی۔

راولپنڈی کی متوقع سیاسی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں کیمپ لگانے پر غور کیا گیا ہے۔ پی سی بی مقررہ وقت میں راولپنڈی کو بیک اپ وینیو کے طور پر رکھے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچ 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں لیکن اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ممکنہ تبدیلی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -