تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

باراتیوں کے استقبال کے لیے ’جگاڑ اے سی‘ کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا رکھی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ایسے میں شادی میں آئے باراتیوں کے لیے اے سی کا انوکھا جگاڑ نکالا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو کو ٹویٹر پر آئی پی ایس آفیسر اونیش شرن نے مندرجہ ذیل کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے: "تھریشر کی ہوا کے ساتھ مہمانوں کا استقبال زبردست آئیڈیا”۔

اس کلپ میں باراتیوں کے لیے ایئر کنڈیشنگ سسٹم کے طور پر استعمال ہونے والی ایک تھریشنگ مشین کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے مقام پر پہنچ رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو داخلی دروازے پر ’جگاڑ اے سی‘ کی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوتے اور اس کے سامنے تصویریں لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تھریشر مشین انسان کے بنائے ہوئے آبی ذخائر کے اوپر لگائی گئی تھی تو وہ ٹھنڈی ہوا ہی نہیں بلکہ مہمان اس سے لطف اندوز بھی ہورہے تھے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ بھارت جگاڑ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -