اشتہار

ایتھلیٹس نے پانی کی بجائے سینیٹائزر پی لیا، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں ایتھلیٹس نے ریس کے مقابلے کے دوران پانی کی بجائے جراثیم کش ہینڈ سینیٹائزر پی لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعہ جاپان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول میں اس وقت پیش آیا جب وہاں 5 ہزار میٹر ریس کا مقابلہ جاری تھا۔ منتظمین کی غلطی ایتھلیٹس کو مہنگی پڑ گئی۔

ایتھلیٹس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

منتظمین نے غلطی سے پانی کی جگہ سینیٹائزر ڈال دیا تھا جس کے بعد اسے ایتھلیٹس کے لیے مشروبات کے اسٹیشن پر رکھ دیا گیا تھا۔

ہائی اسکول اسپورٹ فیڈریشن کے مطابق کارٹن میں پانی کی بوتلوں کے ساتھ سینیٹائزر کو بغیر لیبل والی بوتلوں میں رکھا گیا تھا۔

یاماناشی کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑی اور ان کے خاندان سے معذرت کرتا ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹائزر پینے کے بعد ایک کھلاڑی وہیں گر گئی تھیں اور الٹیاں شروع کر دیں جب کہ دو ایتھلیٹس نے سینیٹائزر پینے کے فوری بعد اسے تھوک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں