پشاور: جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن اپنےمفادات کے حصول کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں اوراگرمفادات مشترک نہ ہوتے توآج سب نوازحکومت کے خلاف ہوتے۔
پشاورمیں جمیعت علماء اسلام کی دینی، سیاسی، جہادی اورسماجی خدمات کےموضوع پرکانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں مفادات کی سیاست ہورہی ہے اورنظریے کا نام ونشان ہی نظرنہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کونسا انقلاب لا رہےہیں اورعمران خان کونسی آزادی چاہتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوآزادی عزیر ہےتو ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کےلیے طالبان کی جدوجہد کی حمایت کرتےہیں۔