جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گوگل کا اینڈرائیڈ فون میں اہم ایپلی کیشن بلاک کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل نے اینڈرائیڈ فون میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپلی کیشن کو بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے آج سے اینڈرائیڈ فونز میں تمام کال ریکارڈنگ ایپس کو بلاک کر رہا ہے جبکہ صارفین پلے اسٹور سے کال ریکارڈر ایپس کو ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈیولپرز اب ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API) تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے جس نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پرکال ریکارڈنگ سہولت  فراہم کی تھی۔

اینڈرائیڈ کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ یہ اوپن سورس ہے، جو مینوفیکچررز کو سافٹ ویئر موبائل میں استعمال کے قابل بنانے سے  پہلے اس میں تبدیلی کرنےکی اجازت دیتا ہے اور بہت سے برانڈز نے اسٹاک اینڈرائیڈ کے تجربے سے الگ رہنے کے لیے اس فارمولے پر انحصار کیا ہے۔

لہٰذا اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر کال ریکارڈر کا فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کچھ ایسے برانڈز ہیں جو اسے اپنے موبائل میں صارفین کو پہلےسے ( بلٹ ان)  کا آپشن فراہم کرتے ہیں جن میں شیاؤمی، ریڈمی، سام سنگ، اوپو، پوکو، ون پلس، رئیل می، وی وہ، اور ٹیکنو شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں