جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

لاہور کے اسپتالوں کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد ڈینگی مہم کے ایک اجلاس میں لاہور کے اسپتالوں‌کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے اسپتال ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا فراہم ہی نہیں کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بھی اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ نہیں دے رہی، اگر اسپتالوں سے درست ڈیٹا نہیں آئے گا تو ڈینگی کیسز کی تعداد کا کیسے پتا لگے گا؟

اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسپتالوں سے متعدد بار ڈینگی مریضوں کی تعداد کا پوچھا گیا لیکن درست ڈیٹا نہیں مل رہا ہے، دوسری طرف لاروا تلف کرنے والی ٹیمیں بھی درست کام نہیں کر رہی ہیں۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ہر ٹاؤن سے لاروا کا ڈیٹا بھی غلط دیا جا رہا ہے، نشتر، واہگہ اور سمن آباد زون سے زیادہ کیسز کا خدشہ ہے۔

اس اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں