تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کی کمر توڑ دی

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن پانچ کھرب روپے کا نقصان ہوا اور مسلسل پانچویں سیشن میں مندی نے سرمایہ کاروں کی کمر توڑ دی۔

افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے کے خدشات مارکیٹ کو لےڈوبے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے سرمایہ نکالنے لگے جس سے بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال، یوکرین جنگ، مہنگائی اور امریکا کی مالیاتی پالیسیاں بھی اثرانداز ہورہی ہیں۔

ادھر پاکستان میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل مندی کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: پورا ہفتہ بدترین مندی کے بعد کاروبار میں مثبت رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 197 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں بڑھنے والی پوائنٹس کی تعداد 300 ہوگئی، دن کے وسط تک انڈیکس میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 254 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام پر مجموعی طور پر انڈیکس میں 468 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 367 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -