اشتہار

امام الحق شادی کے بعد ’ریویو‘ تو نہیں لیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق سے ایک مزاحیہ شو میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ شادی کے بعد ریویو تو نہیں لیں گے؟

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے گزشتہ دنوں ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی جس میں ان سے مختلف سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے پراعتماد انداز میں جوابات دیے۔

شو کے میزبان نے امام الحق سے پوچھا کہ آپ شادی کے بعد ریویو تو نہیں لیں گے اس پر وہ زور سے تالی بجاتے ہوئے مسکرانے لگے۔

- Advertisement -

امام الحق سے پوچھا کہ آپ کا شادی کے بعد دبئی میں رہنے کا ارادہ ہے یا ملک میں رہنے کو ترجیح دیں گے اس پر امام نے پاکستان کا نام لیا۔

قومی کرکٹر سے پوچھا کہ سرفراز احمد اگر کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نعت خواں‘ ہوتے اور حفیظ پراپرٹی ڈیلر ہوتے۔

دوسری امام الحق نے کہا کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ابھی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک ڈیڑھ سال میں شادی کرلوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں