اشتہار

ویڈیو: خاتون کا گود میں لیے بچے کے ساتھ حیران کُن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

طیارے میں اگر آپ کی گود میں بچہ ہو اور آپ کو سامان اتارنا ہو تو آپ بچے کو کسی کو دے کر وہ سامان اتارنے کو ترجیح دیں گے تاکہ کسی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

لیکن سوشل میڈٰیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کے حیران کن اقدام نے سب کو حیران کردیا اور لوگ خاتون کو داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون شیر خوار بچے کو تھامے ہوئی ہے اور طیارے سے پہلے ہینڈ کیری نکالتی ہیں اور پھر انہیں اوور ہیڈ بین بند کرنا ہوتا ہے تو وہ ہاتھ کی بجائے پاؤں کو اپنے سر سے اونچا لے کر اسے بند کردیتی ہیں۔

- Advertisement -

خاتون کو جمناسٹ کی طرح اپنی دائیں ٹانگ کو اوپر کرتے ہوئے اوور ہیڈ بن کو بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ اچھا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ اونچی کرسکتی ہے ہاں لیکن وہ گر سکتی تھی اور اس نے بچے کو تھاما ہوا تھا اس نے ڈبے کا دروازہ بند کرنے کے لیے دوسرے ہاتھ کا استعمال کیوں نہیں کیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دیگر خواتین کی بھی حیران کن کرتب کی ویڈیو شیئر کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں