سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنے کرپشن کیسز کا جواب دیں۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کسی بھی سیاسی رہنما کا نام لیے بغیر ن لیگی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے اپنے کرپشن کیسز کا جواب دیں، پاناما کیسز اور مقصود چپڑاسی والے اربوں روپے کا جواب دیں۔
دوسروں سے حساب مانگنے والے پہلے پانامہ ، مقصود چپڑاسی والے اربوں روپے اور اپنے دیگر کرپشن کیسز جو انھوں نے خود ایک دوسرے پر بنائے ہیں کا جواب تو دے دیں
الحمد للّٰہ میرا نام خوشامدی، غلام درباری اور آنکھیں بند کرکے تائید کرنے والوں میں شمار نہیں ہوتا #پنجاب_پر_ڈاکو_راج_نامنظور
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 13, 2022
سابق گورنر پنجاب میں اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میرا شمار خوشامدی اور آنکھیں بند کرکے تائید کرنے والوں میں نہیں ہوتا۔