جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس نے شہری کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس نے واہ صدر کے علاقے میں شہری کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور اسلحہ کی نوک پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی حاصل کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واہ صدر کے علاقے میں کئی گاڑیاں آکے رکتی ہیں اور اس میں سے مسلح افراد اترتے ہیں جو ایک گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

فوٹیج میں مسلح افراد شہری ذیشان کو پکڑ کر اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔ ملزمان نے شہری ذیشان کو چھوڑنے کیلیے دو کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے مغوی نوجوان کے چچا نذر الہٰی کی مدعیت میں شہری ذیشان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں طلعت خان، فیصل راجا اور نعیم سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں