اشتہار

”سی ٹی آئی گراؤنڈ سے متعلق غلط معلومات فراہم نہ کی جائیں“

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شنیلا روتھ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنیلا روتھ نے کہا کہ مسیحی برادری پُر امن کمیونٹی ہے انہیں مہرہ بنایا گیا، احتجاج میں سرکاری ملازمین شریک تھے جو دوسرے شہروں سے آئے۔

شنیلا روتھ نے کہا کہ عمران خان کے مارچ کو روکنے کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، اس گراؤنڈ میں ہر طرح کی تقریبات ہوتی ہیں، اس گراؤنڈ میں جلسے اور کرکٹ میچز ہوتے ہیں، اس گراؤنڈ سے متعلق غلط معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

- Advertisement -

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مریم نواز اور کامران مائیکل نے چرچ کی بے حرمتی کی تھی، ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے مسیحی برادری پر ظلم  کیے ہیں، جوزف کالونی میں 48 گھنٹے آگ جلتی رہی تب آپ کی حکومت تھی، مسیحی برادری سے التجا ہے کہ آپ ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیلا روتھ نے مریم نواز کے 2017 میں کھیترڈرل چرچ میں سیاسی جلسے کی تصویریں ٹوئٹ کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ خلیل طاہر، کامران مائیکل، اور مریم نواز کا چرچ میں خطاب چرچ کی بےحرمتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں