اشتہار

عمران خان کو قتل کرنے کی سازش پر رانا ثنا کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے جان سے مارنے کی سازش کون کر رہا ہے ہمارے علم میں لائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان امریکی سازش جیسا دوسرا فراڈ بیانیہ ہے، وہ اس قسم کے ڈرامے کرنے کے ماہر ہیں امریکی سازش کا ڈرامہ کچھ دن چل کر مدھم پڑ گیا تھا تو آج ایک نیا ڈرامہ چلانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پرلیا جاسکتا ہے انہوں نے بیان دیا ہے تو حکومت انکوائری کرانے کو تیار ہے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں یا انتظامی دیانتدار افسر لگادیتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سارے ثبوت دیں پتہ چل جائیگا حقیقت ہے یا فراڈ ہے انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ چلایا تھا اب پورا یقین ہے کہ وہ فراڈ بیان دے رہے ہیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ حکومت عمران خان کومکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے انہیں سابق وزیراعظم ہوتے وزیراعظم لیول کی سیکیورٹی دی حکومت سیکیورٹی دے رہی ہے توعمران خان حکومت کےعلم میں لائیں، ویڈیو ہمیں دیں بتائیں وہ کون لوگ ہیں تاکہ انکوائری ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں