کراچی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ سعودی ایمی گریشن کا وفد لاہور کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر پر سسٹم نصب ہوں گے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آبادایئرپورٹ پرخصوصی کاونٹر قائم کئے جائیں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کیا جائے گا۔
ایئرپورٹ منیجر عدنان خان نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے 2سال تک حج آپریشن نہیں ہوا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 2019میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔