تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”ریکارڈ ہے ڈراموں میں مجھے کبھی اپنی محبت نہیں ملی“

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ پر موجود ہے کہ مجھے ڈراموں میں اپنی محبت کبھی نصیب نہیں ہوئی۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”صنف آہن“ میں مہ جبین مستان کا کردار بنھایا ہے۔ ڈرامے میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پیار کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، ڈراموں میں محبت کو ضروری سمجھتی ہوں، ڈراموں میں میرا یہ ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ مجھے کبھی اپنی محبت نہیں ملتی، صفِ آہن میں بھی مجھے محبت نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان کا پسند کی شادی نہ کرنے کا فیصلہ

کبریٰ خان نے کہا کہ خود کو سپر اسٹار نہیں صرف اداکار کے طور پر دیکھتی ہوں، خوشی ہے کہ میرے کام کو سراہا جا رہا ہے، شہرت کے لیے قدموں کو زمین پر مضبوطی سے جمانا ضروری ہے۔

ڈرامہ صفِ آہن سے متعلق بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ہم لڑکیاں پاکستان ملٹری اکیڈمی جانے سے ذہنی طور پر تیار تھیں کہ وہ اداکاری نہیں تربیت ہوگی، ابتدا میں مشکل ہوئی بعد میں عادت ہوگئی، پی ایم اے میں رہنے سے زندگی میں کافی ڈسپلن آیا۔

ڈراموں میں زیادہ کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے لیکن ڈراموں میں کام کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، فلمیں ہر ایک نہیں دیکھتا لیکن ڈراما ہر کوئی دیکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -