تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق، 11 زخمی

کراچی کے معروف تجارتی و کاروباری مرکز کھارادر ایم اے جناح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا میمن مسجد کے قریب کاغذی بازار میں ایک گودام میں ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی جب کہ 11 افراد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا کس نوعیت کا ہے ابھی تصدیق نہیں کر سکتے دھماکے سے ایک پولیس موبائل اور متعدد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -