پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وہاب ریاض نے احمد شہزاد سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے احمد شہزاد سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سابق اوپنر عمران نذیر کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران احمد شہزاد سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

میزبان نے وہاب ریاض سے پوچھا کہ انجری ہوئی تھی میدان میں ایمبولینس آگئی تھی ہمیں بھی پتا ہے کہ میدان میں کیا ہورہا تھا۔

- Advertisement -

وہاب ریاض نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جاری تھا احمد شہزاد مارلن سیمیولز کو رن آؤٹ کرنے گئے تو ان کی ٹکر ہوگئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’احمد شہزاد کی گردن میں چوٹ لگی تھی وہ لیٹ گئے پھر انہیں خیال آیا ہے کہ بیٹسمین کو دیکھ لوں جب مارلن سیمیولز ٹھیک تھے احمد شہزاد دوبارہ لیٹ گئے۔‘

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’اس کے بعد میچ تھوڑی دیر کے لیے رک گیا ایمبولینس آگئی پھر احمد کو اسٹریچر پر لٹایا گیا تو کامران اکمل پاس ہی کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اسے اٹھائیں تو کلمہ شہادت پڑھ لینا۔‘

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’دس پندرہ منٹ گزرے تو احمد شہزاد واپس آگئے اور آکر سیمیولز کو کچھ بولنا شروع کردیا وہ بھی کہنے لگے کہ پہلا بندہ دیکھا ہے جو ایمبولینس پر گیا اور پندرہ منٹ میں واپس میدان میں آگیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بعد میں منیجر کہنے لگے کہ یہ عجیب لڑکا ہے اس کی مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی وہاں پر لیٹا ہوا تھا پھر کہہ رہا ہے کہ مجھے چھوڑ دو پاکستان کو میری ضرورت ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں