ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز کے دورے کی آڑ میں مریم نواز کا سرگودھا جلسہ کامیاب کرانے کا مشن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سرگودھا دورے کی آڑ میں مریم نواز کا جلسہ کامیاب کرانے کے مشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کردیا۔

- Advertisement -

پنجاب حکومت نے ن لیگ کے جلسے کے لئے فٹبال گراؤنڈ سرگودھا کی دیواریں اور اسٹینڈ گرا دیئے، فٹبال گراؤنڈ کی حال ہی میں تعمیرمکمل ہوئی تھی۔

جلسہ گاہ کو وسیع کرنے کیلئے دیواریں توڑی گئیں، ن لیگ نے کل سرگودھا میں جلسہ کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے بتایا کہ ہمیں چیف منسٹرحمزہ شہبازکے دورے کا بتایا گیا ہے، وزیراعلی کادورہ ہو تو سرکار اور وسائل استعمال ہوتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جوکیا اور کر رہے ہیں وزیراعلی کی سیکورٹی اورپرٹوکول کے پیش نظر ہے، گراؤنڈ میں ہوئی ٹوٹ پھوٹ کی بحالی ن لیگ کرائے گی۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کل سرگودھا میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور میاں محمد حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں