اشتہار

آب زم زم لانے والے زائرین ہوشیار: سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں سامان میں آب زم زم رکھ کر لیجا نے پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیربلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

- Advertisement -

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی اجازت نہیں ہے، ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائینز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہ ہوں۔

سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا ہدایت کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے ، سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں