اشتہار

دعا زہزہ کیس میں ایک اور اہم موڑ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سے فرار ہوکر پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں ایک اور اہم موڑ آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دعا زہرہ کیس میں ایک ملزم اے وی سی سی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے وی سی سی پولیس نے نکاح نامہ پر گواہ بننے والے اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے وی سی سی کے مطابق اصغر کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، لڑکی کا 164 کا بیان بھی منسوخ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل کراچی سے پنجاب بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ نے سندھ اور پنجاب پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایک بیان میں دعا زہرہ نے اپنی زندگی کےحوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس اغوا کر کے کراچی لے جانا چاہتی ہے، کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں، والدین نے لاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی، اپنی پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے، اگر ہمیں کچھ ہوا تو والدین، پنجاب اور سندھ پولیس ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے اپیل کی تھی کہ ہمیں سکون سے زندگی گزارنے دی جائے اور تنگ نہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں