اشتہار

ڈالرکی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈبل سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی امریکی‌ ڈالر 200 سے تجاوز کرگیا ، آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپے61 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کے اقدامات اور ہدایت کام نہ آئیں، اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر دوسو روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے10پیسے پر جا پہنچا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 201 روپے 75 پیسےسے205 کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

گیارہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 16 روپے 95 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید سنگین ہورہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

ماہرین ک کو شہبازحکومت کے سخت فیصلے نہ لینے کی وجہ سے آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں