تازہ ترین

دہشت گردی کی مالی معاونت کیس : حریت رہنما یاسین ملک مجرم قرار، فرد جرم عائد

نئی دہلی : بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف ایک اور اقدام اٹھایا، حریت رہنما یاسین ملک پر بھارت کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

خصوصی عدالت نے دہشت گردی مالی معاونت کیس میں فردجرم عائد کی اور یاسین ملک سے مالیاتی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حریت رہنماکوسخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا،سزا پر دلائل کیلئے سماعت 25 مئی کو ہوں گی۔

یاد رہے یاسین ملک گزشتہ منگل دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر الزامات میں ملوث پائے گئے تھے۔

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے بھارتی عدالت کے یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات پر یاسین ملک کو مجرم قرار دینا افسوسناک ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا ہرریاستی ادارہ ہندوتوا سوچ پرعمل پیرا ہے، افضل گورواورمقبول بھٹ جیسےرہنماؤں کاعدالتی قتل کیاگیا، بھارتی نظام انصاف ہندو انتہا پسند حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو سالہا سال تہاڑجیل میں رکھنے کے باوجود ان کا عزم نہ توڑ سکا۔

Comments

- Advertisement -