تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق امریکی صدر جارج بش کی زبان پھسل گئی

ٹیکساس: سابق امریکی صدر جارج بش کی دوران خطاب زبان پھسل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش ٹیکساس میں تقریر کے دوران روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے یوکرین کو عراق کہہ گئے۔

سابق امریکی صدر کو غلطی کا احساس ہوا تو مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ان کا مطلب یوکرین ہے۔‘

جارج ڈبلیو بش کی زبان لڑکھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹوئٹر پر کی جانے والی ایک پوسٹ کو آدھے دن میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب لوگوں نے دیکھا ہے۔

اس پر عراق میں بھی تبصرے ہو رہے ہیں۔ عراقی صحافی عمر الجنابی نے کہا کہ ’عراق پر حملہ اور اس کی تباہی بش کا پیچھا کر رہی ہے اور یہ ان کے ضمیر کی آواز ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہاں یہ غیرمنصافانہ اور ظالمانہ حملہ تھا جو آپ کے لیے ایک ڈراونا خواب رہے گا۔‘

واضح رہے کہ امریکہ نے عراق پر مارچ 2003 میں حملہ کیا تھا اور صدام حسین کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں جو بعد ازاں نہیں مل سکے۔

Comments

- Advertisement -