اشتہار

نیلم منیر اور صائمہ نور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر اور سابقہ اداکارہ صائمہ نور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صائمہ نور کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت دوست کے ساتھ خوبصورت لمحات۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دونوں اداکاراؤں کو کسی بات پر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ صائمہ نور کسی بات پر کہہ رہی ہیں کہ ’اللہ معاف کرے۔‘

نیلم منیر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر کا نیا ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ ’رابی‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، ندا خان، عروج فاطمہ، جاوید شیخ، حسان نیازی، صبا فیصل ودیگر شامل ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں