منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی، شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ بزدار حکومت میں بنا۔

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ایک ایک ایشو پر گرفت تھی، فخر ہے ایسی جماعت سے تعلق ہے جس کے قائد پاکستان کے لیے درد رکھتے ہیں، عمران خان نے کل کہا شہبازشریف 6 بجے اٹھتا ہے میرامالی بھی 6 بجے اٹھتا ہے، جو مالی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتا ہے وہ طعنہ سننے کے لیے اٹھتا ہے، شہباز شریف اس لیے نہیں اٹھتا کہ اپنا ذاتی کاروبار کرنا ہے، شہباز شریف صبح جلدی اس لیے اٹھتا ہے کہ قوم کی خدمت کے لیے حاضر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ان کو قیمتیں بڑھانے سے ڈر لگتا ہے، جس کو ذرا سا بھی درد ہو وہ یہ بات کرسکتا ہے، شہباز شریف اور نواز شریف قیمتیں بڑھانے سے ڈرتے ہیں، جس کو عوام کا درد ہوگا وہ ایک روپیہ بھی نہیں بڑھائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کی حالت تبادہ کردی، زیرو لوڈشیڈنگ کو 12 گھنٹے تک پہنچادیا، آج چاہ کر بھی ن لیگ لوڈشیڈنگ کےلیےکچھ نہیں کرپارہی، 5 سال کی ن لیگ کی محنت بے کار گئی عوام پر لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، ان کے پاس وجہ ہوگی، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی ان کیخلاف شیریں مزاری پر مقدمہ بزدار حکومت میں بنا، 800 کنال کی بوگس اراضی کا کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، ان سے کہتی ہوں عورت کارڈ کی  طرف آنا بھی نہیں، شیریں مزاری کو الزامات کا سامنا کرنا چاہیے، اگر وہ خود کو بے گناہ ثابت کرتی ہیں تو میں انکے ساتھ سب سے پہلی کھڑی ہونگی۔

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ مجھے 4 ماہ جیل میں رکھا گیا بعد میں اس مقدمے کا کوئی ذکر نہیں، تفتیش کے نام پر مجھ سے وقت گزاری کے لیے سوال پوچھے جاتے تھے، لیکن میں نے اس وقت عورت کارڈ نہیں کھیلا، دوران جیل مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، بے گناہ جیل میں تھی لیکن مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا، میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا اس کے باوجود انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں