تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فرانس میں سیاحتی طیارہ تباہ، تمام مسافر ہلاک

فرانس میں سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گرِ کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحتی طیارہ مشرقی فرانس میں لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں عملے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے، ہلاک افراد میں 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ ایروکلب کا تھا جو اپنی پہلی پرواز کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زمین پر گرتے ہی طیارہ تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

Comments

- Advertisement -