اشتہار

محمد حسنین کے بولنگ ٹیسٹ سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی فاسٹ بولر محمد حسنین کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ لےلیا گیا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی سےمنظور شدہ بائیو مکینک لیب میں لیا گیا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ دو ہفتوں میں آئی سی سی کو بھیجا جائےگا۔ ایکشن کلیئر ہونےپر قومی پیسر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کےاہل ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کےدوران رپورٹ ہوا تھا۔ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے بعد ان پر پابندی لگادی گئی تھی۔

چند روز قبل پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد حسنین کا دوسرا بایو مکینک ٹیسٹ کروایا تھا جس میں ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر پایا گیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں