جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات پر150 روپے بڑھانے پڑیں گے، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے کے تحت ڈیڑھ سو روپے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھانے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر دور میں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، وہ ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں،پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی فرح خان کو بچانے کیلئے ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے پر دوحہ جارہا ہوں۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ پیسے چھوڑ کرگئے تو ہمیں بتادیں کدھرچھوڑ کرگئے؟ شوکت ترین کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، سابق حکمران ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، ہم نے سبسڈی کو ایک مہینے تک کھینچا ہے۔

عمران خان نے21ارب ڈالر قرض لیا جو ہمیں واپس کرنا ہے، یہ آئی ایم ایف سے معاہدہ جان بوجھ کر کرکے گئے تاکہ ہم پھنس جائیں، ہم نے ان سے کوئی مدد نہیں مانگی، جو ملک کا نہ ہوسکے وہ کسی کا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آیا ہےاس لئے وہ ٹماٹر،آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھے گا،4سال عمران خان رہے،70روپے کلوتک چینی نہ آسکی، شہباز شریف کے آنےسےاب چینی70روپے کلو تک ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بزدار صاحب نے پنجاب میں16سیمنٹ کے لائسنس بیچے، شہبازشریف نے پنجاب میں10سال میں ایک بھی سیمنٹ لائسنس نہ دیا، عمران خان نے190ملین پاؤنڈ کسی کوکیوں واپس کردیے؟

وزیر خزانہ نے بتایا کہ جب لاہور بی آرٹی بنی تھی تو عمران خان کہتے تھےاس میں چوری کی گئی ہے، پشاور بی آرٹی 100ارب روپے میں بنی تواس کا بھی حساب دو۔ رنگ روڈمیں تبدیلی کیوں کی گئی؟فرح خان بیرون ملک کیوں گئی؟

عمران خان جواب دیں کہ ملک میں گیس کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟ وینٹی لیٹر جو حکومت خریدتی ہےاس پر20فیصد ٹیکس کیوں لگانا پڑتاہے؟ آج پاکستان میں کوئلے،ایل این جی اور ایندھن کی کمی ہے۔

مجھ سے پہلےآئی ایم ایف کوپتہ تھا آپ کا دھرنا ہونا ہے، انشااللہ آئی ایم ایف سے کچھ اچھی خبرلے کرآؤں گا، 2014کے دھرنے میں عمران خان نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا۔

ہمیں شاید شرح سود بھی بڑھانی پڑے گی، پہلے سال اسدعمر نے9.1ارب روپے ڈیفیسیٹ دیا، پہلےگندم ہم ایکسپورٹ کرتے تھے،آج امپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو باتیں شوکت ترین مان کر گئے تھے وہ مفتاح اسماعیل نہیں مانے گا، مصدق ملک آج کراچی آرہے ہیں، ایس ایس جی سی سمیت مختلف سربراہان سےملاقات کریں گے، کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئے گی، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی، ان لوگوں نے بجلی کے پلانٹس کی مینٹیننس نہیں کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں