جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا،شرح سود میں اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، جس میں شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کیمانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس میں ہو گا۔

اجلاس کے بعدآئندہ دوماہ کے لئے ڈسکائونٹ ریٹ کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا، اس وقت شرح سود بارہ اعشاریہ دو پانچ فیصد پر ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک آج اپنی پالیسی ریٹ میں کم سے کم سو سے ڈیڑھ سو بیسس پوائنٹس تک اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں دس ماہ میں مہنگائی کی شرح تیرہ اعشاریہ چار فیصد پرہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیرہ ارب ستتر کروڑ نوے لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے تاہم عمران خان حکومت کی پالیسیوں کے باعث رواں سال ملک کی جی ڈی پی چھ فیصد سے بڑھنے کی توقع ہے۔

یاد رہے اپریل میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وقت سے پہلے ہی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 250 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا تھا، پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس بڑھنے سے 12.25 فی صد ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں