اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا انتخابی اصلاحات کا حصہ بننے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل ایک دو روز میں کردی جائے گی جس میں شمولیت کے لیے پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان پھر انتخابی اصلاحات پر بات ہوگی۔

اے آر وای نیوز کے پروگرام "الیونتھ آر” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، پھر انتخابی اصلاحات پر بات ہوگی، تھا ہی الیکشن کمیشن کی تبدیلی پر بھی بات ہوگی کیونکہ اس الیکشن کمیشن کے تحت شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

 مزید پڑھیں: ”پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان پھر انتخابی اصلاحات پر بات ہوگی“

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی اتحاد اور سینیئر رہنماؤں کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسی حوالے سے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ اصلاحات کچھ بجٹ سے قبل اور کچھ بعد میں کی جائیں گی کیونکہ اس کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔

جب کہ سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا واضح کرچکے ہیں کہ ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات ہیں اور چاہے جتنا وقت لگے انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں