اشتہار

کمسن بچی کے منہ میں پھنسا ’اسٹیل کا ٹفن‘ کیسے نکالا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈاکٹروں نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بچی کے منہ میں پھنسا اسٹیل کا ٹفن نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے سات گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچی کے منہ میں پھنسا اسٹیل کا ٹفن نکال لیا جس کے بعد اب بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بچی کو جیسے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر بھی اس کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کی سانس کیسے چل رہی ہے کیونکہ اسٹیل کا برتن لڑکی کے منہ کے اندر تک چلا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی ناک اور منہ بھی مکمل طور پر ڈھک چکے تھے۔

- Advertisement -

اس پیچیدہ آپریشن کے بارے میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ جب بچی کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے سر اور جبڑے میں ٹفن پھنسا ہوا ہے، ٹفن میں ایک صابن کی ٹکیا ہونے کی وجہ سے بچی کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہورہا تھا جس کے بعد فوری طور پر سٹی اسکین کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ ٹفن کا بڑا حصہ ماتھے اور جبڑے میں پھنس چکا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ٹفن کو ڈرل مشین سے کاٹا جاتا تو وائبریشن سے بچی کے دماغ کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا اور موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ ایسے میں میٹل بارز اور میٹل ڈسک کی مدد سے ٹفن کو دو حصوں میں کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کاٹنے سے پیدا ہونے والی کمپن دماغ کے حصے کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ اس کے بعد ٹفن کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جبڑے کے سائیڈ میں پھنسے ہوئے ٹفن کو پہلے درمیان سے کاٹ کر نکالا گیا اس کے بعد اس میں پھنسی صابن کی ٹکیا کو نکالا گیا پھر بچی کو بے ہوش کردیا گیا جس کے بعد اس کے ماتھے میں پھنسا ہوا ٹفن نکال لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں