اشتہار

عمران خان نے سی این این انٹرویو میں امریکی ‘سازش’ کا معاملہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے امریکی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بھی پاکستان میں رجیم چینج کی سازش اور دھمکیوں کا معاملہ اٹھا دیا۔

انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کےمنتخب وزیراعظم کو ہٹانےکی دھمکی دی گئی امریکی عہدیدار نے پاکستان کے سفیر کو بلا کر دھمکیاں دیں سفیر کو کہا گیا کہ عدم اعتمادآرہی ہےوزیراعظم کو ہٹائیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار نے کہا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو سب معاف کر دیا جائے گا امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان میں کھلی مداخلت تھی امریکی نائب وزیرخارجہ نے7ماچ کو سفیر سے بات کی اور 8 مارچ کو عدم اعتماد آگئی اگلےدن ہی میرےخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتمادآگئی۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کامعاملہ اٹھایاگیا جس میں آرمی چیف بھی موجود تھے قومی سلامتی اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مداخلت اور دھمکیوں پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کےساتھ میرےتعلقات بہت اچھےتھے لیکن بائیڈن انتظامیہ نےآتےہی سردمہری کا رویہ رکھا بائیڈن کےآفس میں آتےہی افغانستان کامعاملہ ہوگیا میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سےتجارت کر رہا ہے میرےارکان کو کروڑوں روپے دے کر خریدا گیا امریکی سفارتخانے کے لوگ ہمارےارکان سےکیوں ملاقاتیں کررہےتھے امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے شیڈول ہو چکا تھا دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی روس سے ہمیں فوجی سازوسامان خریدنا تھا روس سےسستی گندم اورسستےتیل کے لئے بات کی پاکستان میں رجیم چینج سے عوام انتہائی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں امریکا نےایران، جنوبی امریکی ممالک میں رجیم چینج کرائی امریکا ماضی میں کئی ممالک میں رجیم چینج میں ملوث رہا ہے عراق اور ایران میں امریکی رجیم چینج کےثبوت بھی آچکےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں