منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب پولیس نے حقیقی آزادی مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے گھروں اور تنظیمی دفاتر پر تابڑ توڑ چھاپےمارتے ہوئے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صوبائی قیادت، رہنماؤں، مقامی اور علاقائی عہدیداران کو درجنوں کی تعداد میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزراء، ایم پی اے اور ایم این ایز کے گھروں پر پر چھاپے مارے ہیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ گئی ہے۔

ترجمان حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ سے قبل پولیس کی بھاری نفری حماد اظہر کے گھر کے باہر پہنچ گئی ہے، اور گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے نائب صدر ملک وقار کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا ہے، پی ٹی آئی رہنما کے ڈیرے پر موجود نہ ہونے پر پولیس خالی ہاتھ لوٹ گئی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی ہے، پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ فیصل پارک یوسی 8 سے پی ٹی آئی کے کارکن جہانزیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ضلع راجن پور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، راجن پور سے سینئر عہدیداران عابد سکھیرا، واجد سکھیرا، عمران ستار رحمانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ روجھان سے بھی سابق تحصیل نائب صدر شیرلنگ مزاری سمیت متعدد کارکنان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں