اسلام آباد : معاہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مہنگائی کا دوسرا مرحلہ آئے گا، جو ہولناک قسم کا ہوگا، اچھا پلان دیں گے تو رہ سکیں گے ورنہ عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کل ہی قائم مقام گورنر کا بیان آیا بات چیت 25 مئی کے بعد سے شروع ہوگی، ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی آہی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مہنگائی کا دوسرا مرحلہ آئے گا، ابھی تو مہنگائی ہے ہی نہیں ، مہنگائی کا دوسرا مرحلہ ہولناک قسم کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بولنے سے مدت پوری نہیں ہوجاتی ،ان کے پاس سیٹیں ہی کتنی ہیں، اچھا پلان دیں گےتو رہ سکیں گے ورنہ عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ، ان کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے معاہر معاشیات کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میرے پاس بھی آجائیں ، مجھےکوئی خوف نہیں ہے۔
آئی ایم ایف مذاکرات سے متعلق مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، شرائط پوری نہیں کیں توونڈوشاپنگ کرکےواپس آجائیں گے، انہوں نے کہا تھا کہ آتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام ختم کردیں گے، اتنی ہی خود دداری تھی تو جاکر کیوں آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو لوگوں کے گھر بھیجنے سے کچھ نہیں ہوتا،کچھ کرکے دکھائیں، راتوں رات انہوں نےقبضہ کیاان کوسمجھ ہی نہیں آرہاکہ کرنا کیا ہے۔