اشتہار

خاتون کو ”قتل“ کرنے پر بھیڑ کو سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان میں بھیڑ کو خاتون کے قتل کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

شمالی افریقی ملک سوڈان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھیڑ پر خاتون کو ٹکریں مار کر ہلاک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین ہفتہ قبل ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں بھیڑ نے 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ (Adhieu Chaping) کو سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو حراست میں لے لیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے ترجمان کے مطابق بھیڑ کا مالک بے گناہ تھا اور مجرم بھیڑ تھی، جس پر اس کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ایسا کام جس سے قیدیوں کی سزا کم ہو سکتی ہے

تاہم اب مقامی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے ‘قاتل’ بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سنادی ہے، جبکہ بھیڑ کے مالک کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ خون بہا کے طور  پر  متاثرہ خاندان کو 5 گائیں دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں