اشتہار

طالبان نے ملکی ائیرپورٹ چلانے کیلئے کس ملک سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت ملک کے تمام ائرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کرنے جارہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے یہ بات ٹوئٹ کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت ملکی ائرپورٹ کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کرنے جارہی ہے جس کے تحت یو اے ای ائرپورٹ کے زمینی انتظامات دیکھے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی طالبان کے اس بیان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے ملک کے ائرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کئی ماہ سے بات چیت جاری تھی۔

نائب وزیراعظم نے یواے ای کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں اور یہ بھی نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کس کے پاس ہوگی کیوں کہ طالبان ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے کافی حساس ہیں، طالبان کا موقف ہے کہ وہ ملک میں بین الاقوامی افواج کی واپسی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے روس سے مدد مانگ لی

ملکی ائیرپورٹ قطر کے حوالے کرنے کیلئے دوحہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی دونوں طرف سے ائیرپورٹ سیکیورٹی کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار تھا، جس کے باعث قطر کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار رہے اور دونوں کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا، دوحہ کی جانب سے شرط عائد کی گئی تھی کہ ائیرپورٹ کی سیکیورٹی قطری حکام کے پاس رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں