اشتہار

ملک بھر میں پیٹرول دستیابی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب ریجن کے ڈپوز سمیت ملک بھر میں فیول کا وافر سٹاک موجود ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کی طرف سے ریٹیل آئوٹ لیٹس کو فیول کی ترسیل کی جارہی ہے تاہم پنجاب کے بڑے شہروں میں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ڈیلیوری متاثر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپس پر ڈیلیوری میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

او سی اے سی نے سڑکوں کی بندش کی موجودہ صورتحال اور مختلف فورمز پر کم اسٹاک کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ مختلف قیاس آرائیوں کی وجہ سے فیول کی وافر مقدار میں خریداری سے اجتناب کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

- Advertisement -

پنجاب کے علاقے میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور او ایم سیز شاہراہوں پر رکاوٹوں کے باوجود ریٹیل آؤٹ لیٹس تک بروقت ڈیلیوری کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

او سی اے سی نے اپنی تشویش کا اظہار پنجاب کے چیف سیکرٹری سے بھی کیا ہے اور صورتحال معمول پر آنے تک متعلقہ ڈپو سے مختلف پٹرول پمپس تک ٹینک لاریوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مقامی انتظامیہ سے تعاون کی خواہاں ہے ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں