اشتہار

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسے میں پولیس پارٹی نے  سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئی ہے ، انہیں 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پولیس کی 2 لیڈی کانسٹیبلز نے ان کے گھر کی تلاشی لی، میرے گھر پر موجود نہ ہونے پر پولیس پارٹی واپس روانہ ہوگئی۔

- Advertisement -

میاں محمودالرشید کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے پورے ملک کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا ہے، سڑکوں پر شیشہ پھینک کر تارکول ڈالا جارہا ہے تاکہ کوئی گاڑی سفر نہ کرسکے، شہرشہر ٹریفک بندکردی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پورے ملک کی معیشت مفلوج کردی ہے، یہ لوگ ملک چلانے نہیں معیشت تباہ کرنے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں