اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات اور معاہدے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا، وزیراطلاعات نے کہا پولیس اہلکاروں کو شہید کرنیوالے مسلح جتھے کیساتھ معاہدہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات اورمعاہدہ کی خبربے بنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کوشہید کرنیوالےمسلح جتھےکیساتھ معاہدہ نہیں کیا گیا۔
وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے .پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا.
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 25, 2022
خیال رہے تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جبکہ اسلام آباد کی جانب حقیقی آزادی مارچ کا کارواں رواں دواں ہے۔
پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بتی چوک میں جمع ہونے والےکارکنوں پر شیلنگ کی اور متعدد گرفتار کرلیا اور ایوان عدل کے باہر وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔
ٹمبر روڈ پر بھی پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے ہیں جبکہ کالاشاہ کاکوکے قریب بھی پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔