اشتہار

کراچی میدان جنگ بن گیا، پولیس شیلنگ سے متعدد پی ٹی آئی کارکن زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر شاہراہ قائدین پر پولیس نے شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے، پتھراؤ سے دو پولیس افسر بھی زخمی ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں آنے کیلیے تحریک انصاف کے کارکنوں کو شاہراہ قائدین پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ دوسری جانب مظاہرین کے پتھراؤ کے باعث ایس پی گلشن اقبال عبد الخالق اور ایس ایچ او خالد رفیق زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس نے شاہراہ قائدین سے شاہراہ قائدین سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے دوسری جانب خداداد کالونی کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کئی گئی اس کے علاوہ قائد آباد سے دھرنے میں شرکت کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلے کو سی پیک داؤد خیل کے قریب روک دیا گیا اور رکاوٹ لگا کر راستے کو بند کردیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ بھی کی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں