بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

حماداظہر چہرے پر شیل لگنے سے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پولیس کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کا شیل چہرے پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

 

- Advertisement -

حقیقی آزادی مارچ کے لیے لاہور سے اسلام آباد کی جانب قافلے کے ہمراہ گامزن حماداظہر کو روکنے کے لیے پولیس نے بدترین آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس نے چہروں کے نشانہ لے کر آنسوگیس کے شیل فائر کیے ہیں آنسوگیس کا شیل چہرے پر لگا جس سے زخمی ہو گیا۔

مختصر ویڈیو پیغام میں حماداظہر کا کہنا تھا کہ قافلے کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے مسلسل آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں